دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو6 وکٹوں‌ سے شکست

23  اکتوبر‬‮  2021

انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 55 رنز پر ڈھیر کر کے باآسانی 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

دبئی کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 56 رنز کا ہدف باآسانی 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔انگلش اوپنر جیسن رائے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جونی بیرسٹو 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، معین علی 3 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، جوز بٹلر 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے  اکیل اور روی رامپال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔دبئی کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 56 رنز کا ہدف باآسانی 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلش اوپنر جیسن رائے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جونی بیرسٹو 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، معین علی 3 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، جوز بٹلر 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے  اکیل اور روی رامپال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں کینگروز نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved