وزیراعظم عمران خان کی ایران کے صدر ابرہیم رئیسی سے ملاقات

16  ستمبر‬‮  2021

 

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں شرکت کیلئے   2 روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان میں موجود ہیں جہاں تنظیم کے رکن ممالک کے مختلف سربراہان نے  ان سے ملاقاتیں کیں۔  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کیساتھ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ کیساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور، تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے تین ملکی ریلوے منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جو ازبک شہر ترمیز سے شروع ہو کر افغانستان کے شہر مزارشریف،کابل اور جلال آباد سے ہوتا ہوا پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور تک ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے قازقستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور قازقستان کے صدر نے بھی وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک کے دورہ کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved