اداکارہ میر ا نے عتیق الرحمن کی کی بیوی قرار دیا جانے والے فیصلے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائرکر دی ہے۔
اداکارہ میرا کی جانب سے رانا اسد منیر ایڈووکیٹ 24 فروری کو عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے اپنی موکل کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ اداکارہ کو ٹرائل عدالت میں اپنے گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا جب کہ وہ والدین کو جان کے خطرے کے پیش نظر بطور گواہ عدالت میں پیش نہیں کر سکیں۔
میرا نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے مقامی عدالت کا فیصلہ کاالعدم قرار دینے اور عتیق الرحمٰن کی جانب سے پیش کیے گئے نکاح نامے کو جعلی قرار دینے کی اپیل کی ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے گزشتہ ماہ 31 جنوری کو میرا کی ہی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ وہ عتیق الرحمٰن کی بیوی ہی ہیں۔
یادرہے کہ سیشن کورٹ سے قبل فیملی کورٹ نے بھی 2018 میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا، جس کے خلاف اداکارہ نے اپیل دائر کی تھی، مگر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عتیق الرحمٰن کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔