پہلے ایلیمنٹر میں اسلام آباد یونایئٹڈ کامیاب، پشاور زلمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

24  فروری‬‮  2022

اسلام آباد یونایئٹڈ نے  170 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 پشاور زلمی نے  مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، کامران اکمل نے 58 اور شعیب ملک نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ حسین طلعت نے 28، محمد حارث نے 12 اور  یاسر خان نے 8 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف 20 اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے 49 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی،اعظم خان نے 28 اور کپتان شاداب خان نے 22 رنز بنائے،ویل جیکس 11 اور آصف علی 7 رنز بناکر  آؤٹ ہوئے،لیام ڈاؤسن 2 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو فتح دلوااددیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض،کامران اکمل،محمد حارث،شعیب ملک ، حسین طلعت،حیدرعلی،خالدعثمان،سلمان ارشاد، یاسرخان،علی ماجد اور بینی ہوویل شامل تھےسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز،ول جیک،اعظم خان، آصف علی،فہیم اشرف،لیام ڈاوسن،حسن علی،اطہرمحمود،زاہد محمود،وقاص مقصود شامل تھے،خیال رہےکہ اب اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ دوسرے ایلمنیٹر میں لاہور قلندرز سے ہوگا اور ان میں سے جو جیتے گا وہ ملتان سلطانز سے فائنل میں مقابلہ کرےگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved