پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹ دستیاب، قیمت کیا ہے؟

25  فروری‬‮  2022

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ کی فروخت کچھ دیر میں شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق جنرل انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 100  روپے، فرسٹ کلاس کی 200، پریمیئم کی 500 اور  وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ کلی قیمت 500 روپے رکھی گئی  ہے۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔

پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔پی سی بی نے ہدایت کی  ہےکہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا جس کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز میں شامل دوسرا میچ 12 سے 16 مارچ کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اورآخری میچ 21 سے 25 مارچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved