پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنٹرسے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دھواں دار بلے باز کی واپسی

25  فروری‬‮  2022

لاہور قلندرز کے خلاف ایلیمینیٹر میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق انجری مسائل کا شکار اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کی واپسی کے بعد اب آئرش اوپنر پال اسٹرلنگ بھی واپس آگئے ہیں ، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب وہ   لاہور قلندرز کے خلاف آج رات ہونے والے ایلیمینیٹر میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے درمیان وطن واپس چلے جانے والے ایلکس ہیلز 23 فروری کو اچانک واپس آگئے تھے، گزشتہ روز کھیلے گئے ایلیمینیٹر 1 میں پشاور زلمی کے خلاف 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved