کرکٹ کا مداح پی ایس ایل کا اہم میچ دیکھنے اسٹر یچر پر اسٹیڈیم پہنچ گیا

25  فروری‬‮  2022

لاہور قلندرز کا مداح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا اہم ترین میچ دیکھنے اسٹریچر پر اسٹیڈیم آگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کا نوجوان مداح حیدر علی کی 6 سال قبل ایک حادثے میں ٹانگ کٹ گئی تھی،حیدر کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز  نے حیدر  علی کو لاعلاج قرار دے دیا  ہے، حیدر علی کو کرکٹ کا بہت شوق ہے اور وہ لاہور قلندرز کو بہت پسند کرتا ہے،حیدر علی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز میری پسندیدہ ٹیم اور فخر زمان فیورٹ ہیں آج بہت خوش ہوں کہ میچ دیکھنے آیا ہوں۔

والد نے مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ بیرون ملک علاج کیلئے مالی امداد کی جائے۔اس حوالے سے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے علاج کی یقین دہانی کرادی ہے۔  عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حیدر علی جیسا فین دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved