پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹمر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔
لاہور قلندرز کے 169 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم آخری اوورز میں آؤٹ ہوگئی اور یوں قلندرز نے 6 رنز سے میچ جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی،قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں فخرزمان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے اور ڈاؤسن بھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،عبداللہ شفیق، کامران غلام اور محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے،عبداللہ شفیق 52، کامران 30 اور محمد حفیظ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن اور محمد وسیم نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
💚 Winning Moments 💚#HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvIU pic.twitter.com/uLIe84f5me
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
لاہور قلندرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور مسلسل وکٹیں گرتی رہیں،الیکس ہیلز اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم دونوں ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہی، آخری اوورز میں 162 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں لاہور قلندرز نے آخری اوورز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے میچ جیت لیا،اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا، اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان 40 اور الیکس ہیلز 38 رنز بناکر نمایاں رہے، لاہور کے شاہین آفریدی، زمان خان اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے 7 ویں ایڈیشن کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان 27 فروری کو کھیلاجائے گا۔