اسٹرابیری کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

26  فروری‬‮  2022

کھٹی میٹھی اسٹرابیری بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتی ہیں، لیکن انسانی جسم اور صحت پر اس کے اثرات سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔

اسٹرابیری کئی طبی فوائد کی حامل،غذائیت اور لذت سے بھرپور ہوتی ہے ساتھ ہی یہ ہمیں کئی بیماریوں کا شکار ہونے سے بھی بچاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹرابیری اراضِ قلب سمیت کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے  یہ ایچ ڈی ایل یعنی مضر کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھتی ہے۔کیونکہ اسٹرابری کولسیٹرول، چکنائی، سوڈیئم اور دیگر اجزا سے پاک ہوتی ہے، جبکہ اس میں موجود پولی فینولزاور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔دوسری جانب یہ وٹامن سی کا خزانہ بھی ہے اس کے علاوہ اسٹرابیری میں پوٹاشیئم اور مینگنیز بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

امراضِ قلب سے تحفظ

2019 میں شائع ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق اسٹرابری میں ایک قیمتی مرکب اینتھوسیانِن پایا جاتا ہے جوکہ دل کے امراض کو دور کرتا ہے اور قلبی صحت کو برقرار رکھتا ہے، جبکہ اسٹرابیری میں موجود پوٹاشیئم بھی دل کے لئے بہت مفید قرار دیا گیا ہے، سی ڈی سی کے مطابق پوٹاشیئم جتنا زیادہ کھایا جائے دل کی صحت اتنی ہی بہتر ہوتی ہے۔

فالج کے خلاف مفید

2016 میں 11 کلینیکل ٹرائلز یعنی طبی آزمائشوں کا تجزیاتی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ فلے وینوئڈ کھانے سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے تاہم اسٹرابیری میں فلے وینوئڈز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو فالج کے عمل کو روکنے کی صاحیت رکھتی ہے۔

کینسر کے خلاف مؤثر

2016 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری اور دیگر اقسام کی بیریاں کئی اقسام کے کینسر کو روکنے اور ان سے تحفظ فراہم کرنے کا کام کرسکتی ہے، اسٹرابری بالخصوص چھاتی اورآنتوں کے کینسرکے خطرے کی روک تھام کے لئے مفید ہے ماہرین کا ماننا ہے کہ اسٹرابیری جگر، پھیپھڑوں اور لبلبے کے سرطان کو بھی روک سکتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار افراد اسٹرابیری ضرور کھائیں، 2012 اور 2018 میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسٹرابری میں موجود سوڈیئم فوری طور پر بدن کا حصہ بن جاتا ہے اور اس سوڈیئم کی وجہ سے دل قوی ہوتا ہے جبکہ بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved