موٹرولا نے اسنیپ ڈریگن کے فلیگ شپ پروسیسر اور پولیڈ ڈسپلے کے ساتھ کم بجٹ میں ایک شان دار فون متعارف کرادیا ہے۔
موٹرولا کے اس کم بجٹ فون کو کوالکوم کے فلیگ شپ اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 ایس او سی چپ سیٹ اور 144 ہرٹر کے pOLED ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جو کہ OLED کے بعد آنے والی ٹیکنالوجی ہے۔شیشے کے بجائے پولی ایتھیلائن ٹیرافیٹلیٹ( پیٹ) پلاسٹک سے بننے والی یہ اسکرین تیار کنددگان کو کاغذ کی طرح مڑنے والی اسکرین بنانے کا اہل کرتی ہے۔
موٹرولا ایج 30 پرو میں تین کیمروں پر مشتمل 68 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔موٹرولا ایج 30 پرو کو آئی کیو کیو 9، ویوو ایکس 70 پرو اور ایسوس کے روج فون 5 ایس سیریز کا حریف قرار دیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں اس فون کو کوسموس بلیو، اسٹار ڈسٹ وائٹ کلر آپشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
موٹرولا ایج 30 پرو کی اسپیسیفیکیشنز
اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس فون میں 6.7 انچ کا فل ایچ ڈی پلس pOLED ڈسپلے دیا گیا ہے۔ جو کہ 1080×2400 پکسلز اور 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ بہترین ویو فراہم کرتا ہے۔
پروٹیکشن کے لیےموٹرولا ایج 30 پرو میں 2.5 ڈی کا کروڈ کورننگ گوریلا گلاس 3 دیا گیا ہے جو کہ اینٹی فنگر پرنٹ کوٹنگ کے ساتھ ہے۔موٹرولا ایج 30 پرو میں تین کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں دہری ایل ای ڈی فلیش لائٹ کے ساتھ مرکزی کیمرا 50 میگا پکسلز، سیکنڈری کیمرا الٹرا وائیڈ شوٹر اور تیسرا کیمرا ڈیپتھ سینسر کے ساتھ 2 میگا پکسلز کا ہے۔موٹرولا کی جانب سے سیلفی، ویڈیو کالنگ اور اور کانفرنسنگ کے لیے 60 میگا پکسلز کیمرا دیا ہے جو کہ اس قیمت میں ایک بہترین آپشن ہے۔فائیوجی ،این ایف سی، ایکسیلیرو میٹر، ایمبیانٹ لائٹ سینسر، جائرو اسکوپ، میگنیٹو میٹر اور پراکسیمٹی سینسر کے ساتھ سائیڈ پر فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔آواز کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے موٹرولا نے اس ماڈل میں ڈولبی ایٹموس کے ڈیول اسٹیریو اسپیکر اور تین مائیکرو فونزاستعمال کیے ہیں۔موٹرولا ایج 30 پرو میں IP52 ریٹڈ واٹر ریپیلینٹ بھی دیا گیا ہے ۔
دیرپا اور بہترین بیٹری بیک اپ کے لیے موٹرولا ایج 30 پرو میں 4800 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو کہ 68 واٹ کے ٹربو پاور فاسٹ چارجر کے ساتھ 15 منٹ میں فون کو صفر سے 50 فیصد تک چارج کردیتی ہے۔موٹرولا ایج 30 پرو کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ابتدائی طور پر انڈیا میں 49 ہزار 999 روپے بھارتی روپے (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی) کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔جب کہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ موٹرولا ایج 30 پرو کو 999 ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔