شاہ رخ خان قانونی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں، اگلی سماعت پر آریان کی ضمانت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
آریان کی ضمانت کیلئے شاہ رخ قانونی ماہرین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ گزشتہ رات کیس کی اگلی سماعت کیلئے حکمت عملی بناتے رہے۔یاد رہے گزشتہ روز ممبئی کی سیشن عدالت سے آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کیے جانے کے بعد شاہ رخ اور گوری کی امیدیں اب ممبئی ہائی کورٹ سے وابستہ ہوگئیں۔ کوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے عدالت میں آریان کے خلاف اہم ثبوت پیش کیے اور عدالت سے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔
این سی بی نے دعویٰ کیا کہ آریان مستقل طور پر اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ منشیات کی خریدوفروخت کے حوالے سے رابطے میں تھے۔ این سی بی کے مؤقف پر عدالت نے آریان کی ضمانت مسترد کی جس کے بعد اب شاہ رخ نے بیٹے کو جیل سے باہر نکالنے کے لیے ممبئی ہائیکورٹ سے امیدیں لگالی ہیں۔