بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خوشامد میں اتنا آگے نکل گئیں کہ اب سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گئی ہیں۔
بھاری ریاست اترپردیش میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ نریندر مودی روس یوکرین کی جنگ رکوا دیں۔ ہیما مالنی نے کہا کہ مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کر حیران ہو رہی ہے۔
بالی وڈ کی سابق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ متعدد عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مداخلت کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے یہ جنگ رکوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ایک عالمی رہنماء بن چکے ہیں، اس لئے جب بھی کوئی عالمی سطح کو مسئلہ ہو، اسے حل کرنے کیلئے نریندرمودی کو کردار ادا کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے صرف 7 برسوں میں اپنا اور ملک کا نام بہت بلند کر دیا ہے، جس پر مجھے اور عوام کو فخر ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اس درجے کی خوشامد پر سوشل میڈیا صارفین ہیما مالنی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کوئی جاہل ہی ہو گا جو آپ کی یہ بات مانے گا۔
Koi bahut hi जाहिल hoga jo iss baat ko Sach maanega
— Shutter Down (@Sydusm) February 25, 2022
سونی نامی صارف نے کہا کہ ہیما مالنی کو جلد بحالی مرکز بھیجنا چاہیے۔
Send her for rehabilitation, asap!
— Soni. (@Elizabethsonifh) February 26, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کی جو تھوڑی بہت عزت رہ گئی ہے اسے چپ رہ کر بچا لیں۔
Woman !! Jo thodi bahut izzat bachi hai aapki use muh band rakh k bacha lijiye 🙏🏻
— Rebellious Spirit (@19_ginni) February 25, 2022
صارف سنیل کمار نے کہا کہ ہیما جی مودی صاحب کہہ رہے ہیں کہ میرے متعلق فیک نیوز نہ پھیلائیں۔
Modi meanwhile
Kripya mere naam par Fake News na failaye. pic.twitter.com/DK1dbW6nZl— Sunil Kumar (@SunilKu66574893) February 26, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ محترمہ آج کل کونسا نشہ کر رہی ہیں؟
What is she smoking these days ?
— Ritzritchie (@ritzritchie) February 26, 2022
عمران انصاری نامی صارف کا کہنا تھا کہ جو مودی دہلی اور گجرات کے فسادات نہ رکوا سکا، اس کی کیا اوقات کہ ایک عالمی جنگ رکوا سکے۔
😁😁😁
جو گجرات اور دہلی میں دنگے فساد اور مسلمانوں کے اوپر ہونے والے ظلم نہ رکوا سکا کیا اوقات اس مودی کی جو ایک بین الاقوامی جنگ رکوا دے دو ملکوں کے بچ 😉#HeemaMalni@PMOIndia— Imran Ansari (@ImranAnsariPAK) February 26, 2022