پاکستان کے معروف کامیڈین، اداکار و میزبان شکیل صدیقی کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔
پاکستان کا معاشی دارالخلافہ کراچی چوروں اور مجرموں کی جنت بن گیا ہے، یہاں تک کہ ملک کی معروف شخصیات بھی وہاں محفوظ نہیں ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق معروف کامیڈین شکیل صدیقی کے گھر بھی چوری ہوئی ہے، جس میں ان کی رہائش گاہ واقع نارتھ کراچی سیکٹر 11 کے باہر کھڑی کار لے اڑے ہیں۔
شکیل صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ شام سوا پانچ کے قریب پیش آیا، جس کے فوری بعد اس کی اطلاع متعلقہ تھانے اور 15 مدد گار پولیس کو کردی ہے تاہم رات گئے تک گاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے کراچی میں مختلف جرائم کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔