مائیکروسوفٹ نے ونڈوز الیون میں ٹیبلٹ ورژن پیش کردیا

27  فروری‬‮  2022

مائیکروسوفٹ نے ونڈوز الیون کے لئے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ٹیبلٹ کے لیے مزید سہولیات پیش کرے گا جس میں ٹیبلٹ کی مناسبت سے ٹاسک بار ظاہر ہوگی۔

پہلے مرحلے پر ٹیب کے لیے جو آئکن بنائے گئے ہیں انہیں ایک لحاظ سے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جب یہ ٹاسک بار میں ہوتے ہیں تو بہت منظم نظرآتے ہیں جنہیں دیکھ کر الجھن نہیں ہوتی۔ دوسرے مرحلے میں سرچ بار، وجٹس اور اسٹارٹ بٹن پوشیدہ رکھے گئے ہیں۔ یعنی ٹیبلٹ موڈ آن کرتے ہی یہ سب غائب ہوجاتےہیں۔

یوں ٹیبلٹ کے اسکرین میں اضافہ ہوتا ہے اور غلطی سے کوئی آئکن ٹچ نہیں ہوتا۔ اب سوائپ پر یہ ظاہر ہوجائیں گے اور آپ انہیں استعمال کرسکیں گے۔ بس ایک مرتبہ خود کو اس کا عادی بنانا ہوگا۔

اسئ طرح ٹیبلٹ کے لئے نیوز اور انفارمیشن فیڈ کو بھی کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ اسے مکمل طور پر کسٹمائز بھی کرسکتے ہیں۔ اب کی بار مائیکروسوفٹ نہ صرف تھری ڈی ایموجی پیش کررہا ہے بلکہ 37 نئے ایموجی بھی بنائے گئے ہیں۔ لیکن ضروری نہیں کہ تمام ایموجی ایک ساتھ ظاہر ہوں کیونکہ ان میں سے بعض بی ٹا ٹیسٹنگ سے گزررہے ہیں اور بعد میں ان میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مائیکروسوفٹ نے کہا ہے کہ وقت کےساتھ ساتھ صارفین ونڈوز الیون کی جدت اور ٹولز دیکھ پائیں گے جو مختلف اپ ڈیٹس پر شامل ہوتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved