پی ایس ایل7 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

27  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 8 کروڑ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دی لیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑ روپے جبکہ ٹورنامنٹ آف دی پلئیر کو 30لاکھ، بہترین بلےباز، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر کو 8،8 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved