پی ایس ایل فائنل، کس کا پلڑا بھاری ملتان یا لاہور،بازی پلٹنے والے کھلاڑی کس کے پاس ہیں؟

27  فروری‬‮  2022

پی ایس ایل 7 کا فائنل آج ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز ایونٹ میں 11 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انہیں صرف لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی ہے۔دونوں ٹیموں کے ایسے کھلاڑیوں کو بارے میں جو بازی کو پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطان کے کپتان و وکٹ کیپر محمد رضوان اب تک فل فارم میں کھیل رہے ہیں اورانہوں نے 11 میچز میں 532 رنز اسکور کیے۔عمران طاہر، خوشدل شاہ اورشاہ نواز دھانی ایونٹ میں اب تک 16،16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ یہ تینوں بولرز کسی وقت بھی ہارے ہوئے میچ کو جیت میں بدل سکتے ہیں۔

لاہر قلندرز

اگر ہم لاہور قلندرز کی بات کریں تو ان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان ہر طرف چھائے ہوئے ہیں، انہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز، چوکے، چھکے اور باؤنڈریز لگائی ہیں۔ولنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان نے اپنے مخالف بیٹسمین کو پریشان کررکھا ہے جبکہ لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کیٹیگری میں 17 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک تین مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جس میں دو میچز ملتان سلطانز اورایک میچ لاہورقلندرز نے جیتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved