پی ایس ایل کے فائنل کی جنگ، لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

27  فروری‬‮  2022

پی ایس ایل کا فائنل لاہورقلندز اور ملتان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جس کیلئے لاہور قلندرزکے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان کو پی ایس ایل سیون میں اب تک واحد شکست لاہورقلندرز سے ہی ہوئی ہے۔

ٹاس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجا نے ایونٹ کے بہترین انعقاد پر سکیورٹی اداروں سمیت تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ملتان سلطانز  : محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، عامر عظمت، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی، ڈیوڈ ولی

لاہور قلندرز:شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، ذیشان اشرف، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، زمان خان۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved