پاکستان کے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ وارم اپ میچز کے بعدسپر 12 مرحلے کے میچز میں آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے تھے۔ بھارتی ٹیم کیلئے پہلی بری خبر پاکستان کے ٹاس جیتنے کی صورت میں سامنے آئی، کیونکہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہناتھا کہ ہم نےبھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنا تھا۔
کوہلی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 اور رشبھ پنٹ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کےآ ؤٹ کرنے کے بعدجشن منانے کے انداز کا شاہد آفریدی کے انداز سے موازنہ کرتے ہوئے آئی سی سی نے ٹوئٹ کیا کہ ایک نام، ایک نمبر اور نیا دور۔۔
Same name, same number, new era.#T20WorldCup | #INDvPAK pic.twitter.com/2kuH3kIXdh
— ICC (@ICC) October 24, 2021
152 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز بہت ذمہ دارانہ طریقے سے کیااور دونوں اپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم نے گراؤنڈ کے چاروں جانب اسٹروک کھیلے اور بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کر لیا۔
آج کے میچ سمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 8 ٹی ٹونٹی میچز ہوئے ہیں جس میں پاکستان صرف ایک بار جیت پایا ہے جبکہ اگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز کی بات کی جائے تو آج کے میچ سمیت پاکستان اور بھارت کے 6 میچز ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان کو صرف آج کے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔