نزلہ زکام کا شکار ہونے والی 43 سالہ خاتون کا یاداشت کھونے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے، اور وہ پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں۔ برطانیہ کی 43 سالہ کلیئر کو گزشتہ برس نزلے زکام کی شکایت ہوئی تھی، اور ادویات کے استعمال سے مرض کی شدت تو کم ہو گئی، لیکن مکمل افاقہ نہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک رات جب کلیئر سو کر اٹھی تو خود کو ہسپتال میں پایا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں نیند سے جگانے کی بھر پور کوشش کی گئی، لیکن بیدار نہ ہونے کے باعث انہیں ہسپتال لایا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے چیک اپ اور ابتدائی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں پر انکشاف ہوا کہ خاتون اینسپالٹس نامی دماغی بیماری میں مبتلا ہوچکی ہیں۔
بیماری کے باعث خاتون کو اپنے اہل خانہ تو یاد تھے مگر وہ مکمل طور پر اپنی زندگی کے اہم لمحات جیسے شادی، بچوں کو جنم دینا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاری گئی چھٹیوں سمیت سب کچھ بھول چکا تھا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کلیئر گزشتہ 20 سال کی یاداشت کھو چکی ہیں۔
متاثرہ خاتون نے اپنی پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریاں داس امید کیساتھ دوبارہ شروع کر دی ہیں کہ انہیں اپنا بھولا ہوا ماضی دوبارہ یاد آ جائے گا۔