حفیظ اور ہیری بروک کی شاندار بیٹنگ، سلطانز کو 181 رنز کا مشکل ہدف دے دیا

27  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے181 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قلندرز نے محمد حفیظ کی ذمہ درانہ اور اختتامی اوورز میں بروک اور ویزے کی جارحانہ  بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، حفیظ 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی اننگز

لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز میں مشکلات کا شکار نظر آئی ،صرف 25 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹاپ 3 بیٹرز آوٹ ہو گئے، ان فارم فخر زمان3، عبداللہ شفیق 14 اور ذیشان اشرف 7 رنز بناسکے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد حفیظ اور کامران غلام کے درمیان 54  رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 79 رنز کے مجموعی اسکور پر کامران 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم دوسری جانب سے حفیظ نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 69 رنز بناسکے۔

اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں ہیری بروک  اور ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں180 رنز بنائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved