پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل کا پاکستانی شائقین پر جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، اور ہر کوئی اپنی پسندیدہ ٹیم کو اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔ آج پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کی جیت کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات بھی چپ نہ رہ سکے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
محبت کب کسی اور سے ہے، یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے
اپن ٹوئٹ میں انہوں نے لاہور قلندرز زندہ آباد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
محبت کب کسی اور سے ہے۔۔۔۔ یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے 🙂 #LahoreQalandars #Lahore زندہ باد
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 27, 2022
یاد رہے کہ آج پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بارٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔