شکست کے باوجود بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ، محمد رضوان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

27  فروری‬‮  2022

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کی جیت کے باوجود ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکست کے باوجود محمد رضوان کا لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دینے کے انداز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پرفائنل میچ کے بعد خوشی منانے کے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں محمد رضوان میچ کے اختتام پر مسکراتے ہوئے اور گرمجوشی سے شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دیتے ہیں، اور بعد میں خوشی سے انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کرکٹ سیکھنی ہے تو پاکستان سے سیکھو۔

ایک صارف نے محمد رضوان کی شاہین شاہ آفریدی سے ملنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پکچرز آف دی ڈے قرار دیا۔

ایک صارف نے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ساتھ دلوں کا پلیئر بھی قرار دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا فائنل اور محمد رضوان نے ہمارے دل جیت لئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved