آسٹریلوی ٹیم کے کپتان کا پاکستان پہنچتے ہی سیکیورٹی صورتحال کے متعلق بڑا بیان

27  فروری‬‮  2022

آسٹریلیاء کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کیساتھ ہی کپتان پیٹ کمنز نے سیکیورٹی صورتحال کے متعلق  بڑا بیان جاری کیا ہے۔

اتوار کے روز ہوٹل میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ یہاں سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں، اور میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ سیکیورٹی ہمارے کھیل کو متاثر نہیں کرے گی، ہمیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ہم اپنے ہوٹل سے باہر نہیں جا سکتے۔ بھارت کے دورے میں بھی ہمیں ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، اس لئے ہم ان پابندیوں کے عادی ہو چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ہمارا بہت خیال رکھا، یہاں سب لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیاء کی ٹیم 24 سال بعد گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی، ہوٹل میں دو روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے، کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved