چینی کمپنی کے نئے 5جی گمبل موبائل متعارف، قیمت جانیے!

28  فروری‬‮  2022

چین کے موبائل ساز ادارے آئی کیو او او نے چین کے بعد اپنی 9 سیریز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کردیا ہے۔

آئی کیو او او کی اس سیریز میں سب سے پریمیئم ماڈل 9 پرو ہے۔ جو کہ ہائی اینڈ اسپیسیفیکینشز کے ساتھ پیش کیاگیا ہے اس میں کوالکوم کا فلیگ شپ اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 ایس او سی کا چپ سیٹ دیا گیا ہے جو کہ اسنیپ ڈریگن 888 سیریز سے 20 گنا زیادہ رفتار کا حامل ہے۔آئی کیو او او 9 میں کوالکو اسنیپ ڈریگن 888 پلس اور 9 ایس ای میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 888 ایس او سی چپ سیٹ دیا گیا ہے۔

آئی کیو او او سیریز کے ان ماڈل میں کچھ فیچرز ایک جیسے ہیں، جس میں 120 ہرٹز کا ایملوڈ ڈسپلے، ڈیول اسٹریو اسپیکرز اور تین کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ شامل ہے۔ یہ دونوں ماڈل فائیو جی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔ان دونوں اسمارٹ فونز کو موبائل پر گیم کھیلنے کے لیے ایک خصوصی ڈسپلے چپ سے آراستہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے آئی کیو او او 9 اور 9 پرو ماڈل کے عقب میں دیے گئے کیمروں کو گمبل  کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس منفرد کیمرا فیچر کی بدولت استعمال کنندگان کو ایکشن ویڈیوز، وی لاگنگ اور ویڈوینچر اسپورٹس کی عکس بندی کے لیےاضافی گمبل کی خریداری پر پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔آئی کیو او او 9 پرو ماڈل کو ڈارک کروز اور لیجنڈز شیڈز میں، آئی کیو او او کو الفا اور لیجنڈ ورژن رنگ میں پیش کی گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی کیو او او 9 اور 9 پرو میں پیش کئے گئے ’لیجنڈ‘ شیڈز برانڈز کی بی ایم ڈبلیو ایم موٹر اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری کو ظاہر کرتے ہیں۔

آئی کیو او او9 پرو اور آئی کیو او او 9 کو  بالترتیب 64 ہزار 900، 42 ہزار 990 کی ابتدائی قیمت پر مارکیٹ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved