امیتابھ بچن کا اپنی صحت کے متعلق غیر واضح پیغام، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

28  فروری‬‮  2022

بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے متعلق غیر واضح پیغام نے ان کے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہارٹ پمپنگ، پریشانی ہے اور امید بھی ہے۔

امیتابھ بچن نے یہ ٹوئٹ گزشتہ رات کو کیاجس نے ان کے مداحوں کو پریشان کر دیا۔ بڑی تعداد میں بگ بی کے فینز ان سے انکی صحت کے متعلق سوال پوچھتے رہے، لیکن ابھی تک انہوں نے کسی کو بھی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں گڈ بائی، رن وے 34 اور بٹر فلائی جیسی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved