کیا شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی دی جا رہی ہے، انضام الحق کا بڑا بیان

28  فروری‬‮  2022

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نےکہا ہے کہ شاہین شاہ  آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی دینے  کی باتیں ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ا نہوں  نے کہا کہ بطور کپتان شاہین میں کافی جوش ہے لیکن قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے انہیں سامنے لانا قبل از وقت ہے البتہ پی ایس ایل میں شاہین نے ٹیم کو اچھی طرح ہینڈل کیا اس لیے انہیں مزید سیکھنے کا موقع  دینا  چاہیے۔

انضمام کامزید  کہنا تھا کہ محمد حفیظ اپنے آپ کو بہتر جانتے ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ کرلیا ہے کیونکہ انٹرنیشنل میچ اور لیگ کے پریشر میں فرق ہے، اس لیے حفیظ نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ لیا جب کہ شعیب ملک بھی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے آپ میں جوش ہوتو کسی بھی عمر میں کھیل سکتے ہیں۔

پاک  آسٹریلیا  سیریز  سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا نے بہترین ٹیم بھیجی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ اچھے مقابلے ہوئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا، یہ سیریز بھی بہت مزیدار ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved