اپنے ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر کے گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر مسلمان آپس میں اتحاد کر لیں تو فلسطینی مسئلہ یقینی طور پر بہترین انداز میں حل ہو جائے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک سے التماس کی کہ وہ اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں۔
یاد رہے کہ ایران نے 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد مسئلہ فلسطین حل کرنے کیلئے خود کو ایک بڑے فریق کے طور پر کھڑا کیا تھا، اس کے بعد صرف 2 عرب ممالک مصر اور اردن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کئے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور ماروکو 2020ء میں اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرچکے ہیں۔