پاکستان اور بھارت کے مابین کل کے میچ میں بھارت کو ہونے والی عبرتناک شکست نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی، بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر شکست کا سارا ملبہ مسلمان فاسٹ باولر محمد شامی پر ڈال دیا، ان کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھا دئیے۔
پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی شائقین نے انڈین فاسٹ باولر محمد شامی کے خلاف طوفان بدتمیزی شروع کر رکھا ہے، ان کی اہلیہ پر بھی جملے کسے جا رہے ہیں، ان کے مذہب کو پاکستان سے جوڑ کر ان کی حب الوطنی پر بھی بھارتی شائقین نے سوال اٹھا دئیے۔
بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر محمد شامی کے خلاف نازیبا ٹرینڈز چلاتے ہوئے نہ صرف ان کی کردار کشی کی بلکہ ان کی فیملی کو بھی نشانہ بنایا۔بھارتی شائقین نے ہارنے کے بعد محمد شامی کو ٹوئٹس، انسٹا گرام اور فیس بک سٹوریز میں ٹیگ کر کے سوالات کئے کہ پاکستان سے ان کا بارہواں کھلاڑی بنے کا کتنا پیسہ ملا تجھے؟ کچھ شائقین نے غدار قرار دیا اور گالیاں نکالتے ہوئے پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔
Racial comments on Muhammad Shami Instagram post. #SayNoToRacism pic.twitter.com/K2tlxltWkD
— 𝚞𝚜𝚖𝚊𝚗 ☕︎ (@Ukhattak01) October 24, 2021
Not only Kahsmiris, but an Indian Muslim Cricketer Muhammad Shami is accused of being an ISI Spy 🙄 pic.twitter.com/OptUcfGonp
— Ahmed (@seamen245) October 24, 2021
میچ کے دوران ہی بھارتی شائقین نے ٹوئٹس کرنا شروع کر دئیے کہ محمد شامی پاکستان سے ملا ہوا ہے، اسے ٹیم سے فوراً نکالا جائے۔
Ye Muhammad Shami ko nikalo team se, mila hua h Pakistaniyo se
— Mukund Shambhuraj Damle (@DamleMukund) October 24, 2021
میچ ہارنے کے ساتھ ہی بھارت کے ایک کرکٹ فین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا محمد شامی آپ کو مبارک ہو، آپ کے پاکستان نے ہمارے ملک کی ٹیم کو ہرا دیا۔
Congratulations, Muhammad Shami your Pakistan defeated our Country.
— Lt Cdr Shashi Singh (R) (@shashisingh0707) October 24, 2021
ایک اور بھارتی کرکٹ فین کا کہنا تھا کہ محمد شامی نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ مسلم بھائی چارے کا رشتہ نبھایا، محمد شامی کو کرکٹ ٹیم میں شامل کرنا بھارت کی بہت بڑی غلطی تھی۔
Muhammad Shami Show his Muslim Brotherhood To Pakistan . Shami is the biggest mistake for India . #IndiaVsPak
— Dynasty Mukt Bharat – 2024 (@MuktDynasty2024) October 24, 2021
بھارت کے ایک ہندو کرکٹ شائق جیوتی پرکاش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے محمد شامی کی حب الوطنی پر شک ہے۔
Sorry but Muhammad shami I m doubting your loyalty.
— JP🇮🇳 (@joyti_parkash) October 24, 2021