فی سکینڈ 6 جی بی ڈیٹا منتقل کرنے والی دنیا کی پہلی وائی فائی 7 چپ متعارف

1  مارچ‬‮  2022

دنیا بھر میں موبائل فون اور ٹیبلیٹ کے لیے چپ سیٹ بنانے والی ممتاز کمپنی کوالکوم نے دنیا کی پہلی  وائی فائی 7‘ چپ پیش کردی ہے۔

کوالکوم کی جانب سے اس وائی فائی 7 چپ کو بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2022 میں پیش کیا گیا ہے۔اس بارے میں کوالکوم کا کہنا ہے کہ فاسٹ کنیکٹ 7800 کینکٹویٹیکی حامل یہ چپ وائی فائی 7 میں 5اعشاریہ 8 گیگا بائٹس فی سیکنڈ منتقل کرنے کی اہل ہے۔

جب کہ یہ چپ مختلف ڈیوائسز میں 5.8 جی بی پی ایس اور سب 2 ملی سیکنڈ لیٹنسی (ایک نیٹ ورک سے دوسرے تک سفر کرنے کے لیے ایک سگنل کو درکاروقت) کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرسکتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے بارے میں کوالکوم کا کہنا ہے کہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ وائی فائی 7 وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی جدید ترین جنریشن ہے۔تاہم اس کی اسٹینڈرائزیشن ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہے۔ ورلڈ براڈ بینڈ الائنس( ڈبلیو بی اے) کو وائی فائی 7 ڈیوائسز کے 2025 سے قبل مارکیٹ میں آنے کی توقعات نہیں ہیں۔ٹریڈ شو میں کوالکوم کی جانب سے اس چپ کی مزید تفصیلات اور ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved