پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 196 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 861 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہوگئی ہے۔
Statistics 1 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 37,566
Positive Cases: 861
Positivity %: 2.29%
Deaths :18
Patients on Critical Care: 988— NCOC (@OfficialNcoc) March 1, 2022
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار 566 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔