پاکستان آسٹریلیا سیریز میں شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

1  مارچ‬‮  2022

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔

پاکستان آسٹریلیا کرکٹ میچز کے لیےاسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو 4مارچ سے 5 اپریل تک گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت ہے ۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے اس حوالے سے خصوصی اجازت د ے دی ہے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز 4 مارچ  سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا ون ڈے 31 مارچ اور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔مختصر فارمیٹ کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved