پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کل کی شکست کے بعد بھارتی دو نام کبھی نہیں بھولیں نہیں بھولیں گے، ایک قائداعظم اور دوسرا بابر اعظم۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہربھجن سنگھ نے اپنی ویڈیو میں مجھے مخاطب کیا تھا اسلئے مجھے جواب دینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہربھجن پنجابی بھائی ہے اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔
بھارتی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے طرح طرح کی رپورٹس بنا کر اور ٹاک شوز کر کے بھارتی ٹیم کو انڈر پریشر کردیا، ہماری ٹیم زبردست کھیلی لیکن بھارت کو ان کے میڈیا نے ہروایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری باؤلنگ نے کل بھارتی بیٹنگ کو بکھیر کے رکھ دیا، یہ جیت ہماری ٹیم کیلئے بہت ضروری تھی کیونکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی سے ہماری ٹیم کا مورال بہت ڈاؤن ہو چکا تھا۔
پاکستان کے اگلے میچ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اصلی غصہ انڈیا پر نہیں بلکہ نیوزی لینڈ پر ہے، وہ کل نکالیں گے۔
بھارتی شکست کے بعد انڈین فینز کے سوشل میڈیا ٹرینڈز اور ہربھجن سنگھ کے ویڈیو میسج پرمزید تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم مہذب قوم ہیں، ہم میچ سے پہلے ایسے دعوے نہیں کرتے، نہ میچ کے بعد کردارکشی کرتے ہیں۔