ویڈیوز شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنی حریف کمپنیوں گوگل اور فیس بک کے لیے چلینج بنتے ہوئے اب یوٹیوب کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ۔
ٹک ٹاک پر اب 10 منٹ تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا ممکن ہے۔ سوشل میڈیا سے وابستہ کئی ایپس ایسی ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہیں ان ہی میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔اس ایپ نے بہت ہی کم وقت میں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ یہ ایپ صارفین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس میں وہ اپنی ویڈیوبنا کرپوسٹ کرتے ہیں۔ٹک ٹاک میں پہلے صرف چند سیکنڈ کی ویڈیوپوسٹ کی جاسکتی تھی، تاہم اب کمپنی نے اس کو دورانیہ بڑھا کر 10 منٹ تک کر دیا یعنی ٹک ٹاک نےدس منٹ طویل ویڈیوپوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیوز کے دورانیہ میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے ابتدا میں صرف 15 سیکنڈ کی ویڈیوپوسٹ کی جاسکتی تھی پھر اسے بڑھا کر 60 سیکنڈ تک کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ کردیاگیا۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گہا ہے کہ وہ صارفین کو ایپ کے استعمال کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لئے نئے ذرائع پرغور کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اپنی ویڈیوز کے دورانیے کو تین گنا سے بھی زائد بڑھانے کا اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب اس کے حریف فیس بک اور یوٹیوب مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے آپشنز کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنے میدان میں اترے۔
واضح رہے کہ یوٹیوب کی ویڈیوز بھی ابتدا میں 10 منٹ سے کم ہوتی تھیں۔
ٹک ٹاک کمپنی کا بڑا فیصلہ، یوٹیوب کی پریشانی میں اضافہ
2
مارچ 2022