پہلا ہدف حاصل کر لیا، اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نشانے پر ہیں، رمیز راجہ

26  اکتوبر‬‮  2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی پاکستان سے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے کہے گئے الفاظ کی گونج ایک بار پھر تازہ ہوگئی۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان کا پہلا ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔سوشل میڈیا پر قوم کرکٹ ٹیم کو پیغام دے رہی ہے کہ پہلا ہدف حاصل ہو چکا،اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیلئےکوئی رعایت نہ برتی جائے۔نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان آنے کے بعد سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنانے کے بعد واپسی پر 20 ستمبر کو رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کو اپنے ویڈیو بیان میں تنبیہ کی تھی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ کوئی رعایت نہیں برتیں گے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنا غصہ نکالے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔
بعد ازاں نیوزی لینڈ کی جانب سے یک طرفہ طور پر دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈنے بھی دورہ پاکستان ختم کردیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved