ہیڈ فونز کا استعمال اب بے حد عام ہوگیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ ہمارے خیالات اور فیصلوں کو بھی بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں.
اگر آپ موسیقی سننے اور ویڈیو دیکھنے کے لیے ہیڈفون یا ایئر فون کا استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ ہمارے ذہنی تصورات اور فیصلوں کو بدلنے کا باعث بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیڈفونز کا استعمال سننے والے کی حس سماعت کے علاوہ ذہن پر بھی عام اسپیکرز کے مقابلے زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ یہ آوازوں کو ‘سر یا دماغ کے اندر’ بھیج دیتا ہے۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ ہیڈفونز کے اسپیکر آواز کو دماغ تک اس طرح پہنچاتے ہیں جیسے وہ آپ کے سر کے اندر ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ اس کے نتیجے میں سننے والے کمیونیکٹر (ہیڈفون پر گانے والے یا بولنے والے فرد) کو جسمانی اور سماجی طور پر زیادہ قریب محسوس کرتے ہیں اور اس گانے کے بول اور شاعری سے ان کے احساسات متاثر ہوتے ہیں۔
جس کے نتیجے میں ہیڈفونز استعمال کرنے والے شخص کے ذہنی تصورات اور اس کے فیصلے اس سے متاثر ہوتے ہیں، تاہم یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ اگر کوئی اشتعال انگیز تقاریر یا کوئی تلخ الفاظوں والی ویڈیو دیکھے تو ان کے بھی سننے والے کے خیالات اور فیصلوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس تحقیق میں 4 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کرکے تجربات اور سروے کیے گئے جس میں یہ دریافت ہوا کہ عام اسپیکرز کے مقابلے میں ہیڈفونز کا اثر سننے والوں کے تصورات، فیصلوں اور رویوں پر بہت زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ٹریننگ پروگرامز کرنے والے اداروں کے لئے بےحد کام آ سکتی ہے کیونکہ ادارے اس تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ٹریننگ پروگرام کو ڈیزائن کرسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر وہ ملازمین میں حوصلہ افزائی پیدا کرسکتے ہیں کہ وہ تحفظ کی تربیت کو ہیڈفونز پر سنیں، جس سے ان کے رویوں میں ممکنہ طور پر زیادہ بہتر تبدیلی آسکتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ ہیڈفونز سننے والوں کو انگیج رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ مخصوص کریٹیئرز یا بلاگرز کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج جلد جرنل آرگنائزیشنل بی ہیویئر اینڈ ہیومین واضح رہے کہ شائع ہوئے ہیں۔