ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 35 ہزار281 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 768 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 19 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.17 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 3 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 35,281
Positive Cases: 768
Positivity %: 2.17%
Deaths :19
Patients on Critical Care: 908— NCOC (@OfficialNcoc) March 3, 2022