سابق کرکٹر یونس خان نے پاکستان تحریک انصاف کے طرز حکومت کے متعلق گفتگو کی ہے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے زیرانتظام ری بلڈ کراچی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے سابق کرکٹرکا کہنا تھا کہ
پٹرول سستا ہو گیا ہے پ اشیاءخوردونوش اب بھی عوام کی پہنچ سے با ہر ہیں،میں عمرا ن خان کی حکومت کے خلاف نہیں ہوں لیکن، مہنگائی میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
یونس خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے باعث کھیلوں کا سامان خریدنابھی ناممکن ہوگیا ہے، کراچی میں کھیلوں کے لیے میدان کا فقدان ہے ہرطرف شہرمیں بلڈنگزہی بلڈنگزہیں گرائونڈز اور نرسریاں نایاب ہو گئی ہیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ اکیڈمی بنانا چاہتے ہیں،اگرکوئی اسپانسرکرنا چاہے ان سے ہی فنڈزلیں گے ۔
اگرکوئی سپانسرنہ ملا تووہ خود پیسے خرچ کریں گے،پچھلے ادوار میں محلے کے بڑے کرکٹ کو سپورٹ کر تے تھے۔