آسٹریلیا ٹیم کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹی کیوں باندھ رکھی ہے؟ وضاحت پیش کر دی

4  مارچ‬‮  2022

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ رکھی ہے۔

آج کے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی کھلاڑی فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں اترے تو دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی کیونکہ تمام کھلاڑیوں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیاہ پٹیوں کو دیکھ کر شائقین کرکٹ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے تاہم اب اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے وضاحت پیش کردی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی  مارش 74 برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے ہیں جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ راڈنی مارش کی یاد میں آج آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق راڈنی مارش نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved