پاکستان نے سیکیورٹی خدشات دور کردئیے، نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست

26  اکتوبر‬‮  2021

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں نے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے نہایت ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 28 رنز کی پارٹنر شپ کپتان بابراعظم کے   آؤٹ ہونے سے ٹوٹی جوٹم ساؤدھی کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے، اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو ایش سودھی کی بال پر ایل بی ڈبلیو  آؤٹ ہوئے، اسکے بعد محمد حفیظ ڈیون کونوے کی بال پر کیچ جبکہ محمد رضوان ایش سودھی کی بال پر ایل بی ڈبلیو  آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد عمادوسیم بھی تم ساؤدھی کی بال پر 10 رنز بنا کے آؤٹ ہو گئے۔

5 وکٹوں کے نقصان کے بعد شعیب ملک اور محمد آصف نے پراعتماد طریقے سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور نیوزی لینڈ کا 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور محمد آصف نے ناقابل شکست 27،27 رنز بنائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved