ٹی سی ایل کا دونوں طرف تہہ ہونے والا فون متعارف

5  مارچ‬‮  2022

اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری تین روزہ ’ موبائل ورلڈ کانگریس 2022 میں دنیا کی بہترین برقی آلات بنانے والی کمپنوں کے درمیان مسابقت کی فضا قائم ہوگئ ہے۔

گزشتہ روز چینی موبائل ساز کمپنی لینیوو نے اس ٹریڈ شو میں اپنے گیمنگ ٹیبلیٹ اور موبائل فون کو لانچ کیا تھا تو ریئل می نے جی ٹی نیو 3 کے نام سے محض 5 منٹ میں 50 فیصد چارج ہونے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا تیز ترین چارجنگ فون متعارف کرایا تھا۔

شو کے دوسرے روز کنزیومر الیکٹرانکس بنانے والی کمپنی ٹی سی ایل نے دونوں طرف تہہ ہونے کے فیچر کے ساتھ نیا موبائل پیش کردیا ہے۔ٹی سی ایل کی جانب سے ٹی سی ایل الٹرا فلیکس کے نام سے پیش یے گئے اس فون کو 360 ڈگری کے ہنگ میکانزم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جس کی بدولت استعمال کنندگان فون کو آگے اور پیچھے دونوں طرف فولڈ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اسے بطور موبائل فون اور تہہ کرکے ٹیبلیٹ کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ٹی سی ایل فولڈ این رول میں ٹی سی ایل فلیکس کی نسبت منفرد ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ایک طرف سے کھلنے کے بعد اس کی اسکرین 10 انچ تک ہوجاتی ہے۔

اس فون کو اور ریگولر فولڈ ایبل فون کی طرح بھی استعمال کیا جا سکتا ہےجس میں استعمال کنندہ کو 8.85 انچ کا ٹیبلیٹ جیسا ڈسپلے جب کہ فولڈ ہونے کے بعد 6.87 انچ کا ڈسپلے ملتا ہے۔ٹی سی ایل کے یہ دونوں فون ابھی آزمائشی مرحلے میں ہیں، تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ انہیں صارفین کے لیے کب پیش کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved