بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے گزشتہ برس منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کی وجہ سے گرفتاری کے مقدمے کی تحقیقات کے حوالے سے متضاد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ آریان خان معاملے میں ملوث نہیں مگر اس کے ساتھ ہی حکومتی ادارے کی جانب سے اس تاثر کی واضح تردید بھی جاری ہوئی۔مگر دونوں جانب سے کسی واضح بیان کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ ایک بار پھر گرم ہورہا ہے۔
اس پر بات کرتے ہوئے جنوبی بھارت کے ملیالم سینما کے اداکار توینو تھامس نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ آریان کا ڈرگ کیس سیاسی اقدام پر مبنی ہوسکتا ہے، تاکہ شاہ رخ خان کی شہرت کو داغدار کیا جاسکے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں ہونے والی پیش رفت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہیں آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔
آریان خان ڈرگ کیس کا مقصد شاہ رخ خان کی شہرت کو داغدار کرنا تھا، توینو تھامس
5
مارچ 2022