پنڈی ٹیسٹ ،پاکستان پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی

5  مارچ‬‮  2022

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 بنانے کے بعد ڈکلیئر کردی ہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس تاریخی ٹیسٹ میچ میں قومی بلے بازوں نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سابق کپتان اظہر علی نے 185 اور نوجوان امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔دونوں نے 208 رنز کی شراکت بنا کر مہمان بولرز کے چھکے چھڑادیے۔

ان کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 44 اور کپتان بابر اعظم نے 36 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان اور افتخار احمد بالترتیب 29 اور 13 رنز پر ناقابلِ شکست رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved