بابر اعظم کےنام ایک اوراعزاز، ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین لیا

5  مارچ‬‮  2022

پاکستان کے بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس بھی تھا ۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کا انٹرنیشنل رینکنگ پر راج برقرار ہے کیونکہ وہ دنیا کے  واحد بلے باز ہیں جوکھیل کے  تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں، اس سے قبل سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی ہر ایک فارمیٹ میں ٹاپ 10 میں شامل تھے لیکن وہ T20I رینکنگ میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کا 7واں اور ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے۔

وسری جانب بابر نے تمام فارمیٹس میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی،وہ ون ڈے اورٹی ٹونٹی رینکنگ میں دنیا میں نمبر 1 جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر ہے، شاندار بلے باز کا مقصد ٹیسٹ رینکنگ میں اوپر جانا اور اپنے آپ کو دنیا  کے بہترین بلے باز کے طور پر منوانا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے تاریخی دورے پر آنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

دوسری جانب کوہلیکے سری لنکا  خلاف اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، ویرات کوہلی جنہوں نے پچھلی دہائی کے ایک لمبے حصے کے لیے بیٹنگ چارٹ پر راج کیا اب کافی عرصے سے فارم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،  آخری بار 2019ء میں بین الاقوامی سنچری سکور کی تھی اور اس کے بعد سے وہ اپنی پرانی فارم بحال نہیں کرپائے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved