پی ٹی وی کا شعیب اختر سے بدتمیزی کے معاملے کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

27  اکتوبر‬‮  2021

پی ٹی وی نیوز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے پی ٹی وی سپورٹس پر شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیا ہے، جس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا جس میں ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان شو کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے معاملہ علم میں آنے کے بعد انہوں نے پی ٹی وی کی انتظامیہ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انہوں نےکہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کریں گے جب کہ پی ٹی وی کے ایچ آر سمیت دیگر شعبوں کے لوگ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر ساتھ ساتھ مزاق بھی کر رہے تھے جس پر پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نے انہیں پروگرام چھوڑ کر چلے جانے کو کہا۔ شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز میں تلخ کلامی کے وقت ویو رچرڈز ،ڈیوڈگاور،عمر گل،راشد لطیف،اظہر محمود اور ثنا میر بھی شو میں موجود تھے۔شو کے میزبان ڈاکٹر نعمان نے اس وقت شو میں بریک لے لی، جس کےبعد شعیب اختر واپس شومیں موجود تھے اور دونوں نے ہی اس واقعہ کو مذاق قرار دیا،  لیکن اس کے بعدشعیب اختر نے لائیو شو کے دوران ہی استعفیٰ دے دیا اور اٹھ کر چلے گئے۔

 بعدازاں ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو میسج میں شعیب اختر نے کہا کہ جب ڈاکٹر نعمان نے مجھے شو سے اٹھ کر جانے کو کہا  تو بریک کے بعد میں نے سوچا کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بیٹھے ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے، یہ کلپ وائرل ہوا تو بہت مسئلہ ہو جائے گا، میں نے ڈاکٹر نعمان کہا کہ مذاق کا رنگ دے کر بعد میں معذرت کر لینا جو کہ انہوں نے نہیں کی، میں معاملہ نمٹانا چاہ رہا تھا لیکن ڈاکٹر نعمان پتا نہیں کیوں ایسا کر رہے تھے۔

ڈاکٹرنعمان نیاز کے رویے کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا ہے جہاں شائقین کرکٹ ڈاکٹر نعمان نیاز سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved