آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
Another day, another sizzling England performance ✨#T20WorldCup | #ENGvBAN | https://t.co/IFBBKHsBEv pic.twitter.com/7htMmlYUiq
— ICC (@ICC) October 27, 2021
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد مقررہ 20 اوورز میں بنگالی شیر 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز ہی بنا سکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 29 ، نسیم احمد اور محموداللہ نے 19 ، 19 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ معین علی اور لیونگ سٹن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف صرف 15 ویں اوورز میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 61 اور جوز بٹلر 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملان 28 اور جونی بیئرسٹو 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور نوسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Jason Roy with a swashbuckling half-century 💥#T20WorldCup | #ENGvBAN | https://t.co/lyuqx0NllZ pic.twitter.com/hxQzpGIZDe
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 27, 2021