ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ پاکستان بھارت کے درمیان کھیلہ گیا، میچ میں خوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائر ہوگئی ہے ۔
اتوار کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں107 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس میچ میں بسمہ معروف اپنی ننھی بیٹی کے ہمراں میدان میں آئیں ،میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ویمنز کرکٹرز کی پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی 6 ماہ کی بیٹی کے ساتھ ہنسی مذاق اور پیار سے کھیلنےلگی،بھارتی ویمنز ٹیم نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ سیلفیز لیں اور ہنسی مذاق بھی کیا۔
واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بسمہ اپنی بیٹی کو اٹھائے کھڑی ہیں جبکہ بھارتی ویمنز کرکٹرز ان کے اطراف بیٹی کے ساتھ پیار بھرے انداز سے باتیں کرکے کھیل رہی ہیں۔
Little Fatima’s first lesson in the spirit of cricket from India and Pakistan 💙💚 #CWC22
📸 @TheRealPCB pic.twitter.com/ut2lCrGL1H
— ICC (@ICC) March 6, 2022
اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں بھی بھارتی ٹیم کی کھلاڑی اکتا بشت کو بسمہ معروف کی بیٹی کو پیار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
This is something phenomenal that will help India and Pakistan nations to get closer.#INDvPAK#CWC22 pic.twitter.com/nmNwRNIcfK
— Hamza Jamal🇵🇰 (@HHJamal17) March 6, 2022
🏏 Cricket kit
🧳 Bags packed
👶 Baby cradlePakistan captain Bismah Maroof ready to face India 😁#CWC22 pic.twitter.com/1ntYZfCzPY
— ICC (@ICC) March 6, 2022
دوسری جانب بھارتی ویمز ٹیم کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے ، صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
These moments – Indian cricketer Ekta Bisht and daughter of Bismah Maroof after #PakvInd World Cup game pic.twitter.com/jimVcWNqZD
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) March 6, 2022