بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال رواں برس دسمبر میں شادی کر لیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وکی کوشال اور کترینہ کیف ان دنوں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی شادی کے جوڑے اور دیگر ڈریسز ہندوستانی ڈیزائنر سبیاسچی سے تیار کروائے جا رہے ہیں اور کترینہ نے اپنے جوڑے کیلئے راسلک کا انتخاب کیا ہےجس سے لہنگا تیار کیا جائے گا۔
EXCLUSIVE! #KatrinaKaif and #VickyKaushal reportedly will get married in December, deets inside https://t.co/MCEEGQxNUZ
— ETimes (@etimes) October 26, 2021
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا میں کچھ روز قبل یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے 18 اگست 2021ء کو ایک تقریب میں منگنی کر لی ہے اور وہ جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ وکی اور کترینہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی تھی۔