پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے درمیان سوشل میڈیا پردلچسپ جملوں کا تبادلہ۔
شاہنواز دھانی نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ کسی ریسٹونٹ میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔شاہنواز دھانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’روٹی گینگ‘ کے ساتھ اسلام آباد میں روٹیاں توڑنے کا الگ ہی مزہ ہے۔شاہنواز دھانی نے پوسٹ میں شاداب خان اور آصف علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈنر کروانے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جس کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ دھانی روٹی تو یہاں سے ملتی نہیں تھی، آپ نے کیسے روٹی کھالی یہاں سے۔
Dhani roti toh yahan saay milty nahe the Apny kaisy roti kha le yahan saay 😜 https://t.co/KwrQJejn9Q
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) March 6, 2022
بات یہیں پر ہی ختم نہیں ہوئی اس کے جواب میں شاہنواز دھانی نے شاداب کو کہا کہ انگریزی میں جو بھی نام دیں میرے لیے روٹی ہی تھی یہ۔واضح رہے کہ شاہنواز دھانی اپنی دلچسپ حرکتوں سے سب کو خوش رکھنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔