پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بلاول کی قیادت میں8مارچ کواسلام آباد پہنچے گا،لانگ مارچ کے فائنل جلسے میں پی ڈٰ ی ایم کے سربرہان بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بلاول کی قیادت میں8مارچ کواسلام آباد پہنچے گا، دن 1بجے بلاول گجر خان میں خطاب کریں گے ، اس کے بعد قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا ، لانگ مارچ فیض آباد سے ہو تا ہوا ڈی چوک پہنچے گا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ڈی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے ، اور انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے اگر کسی بھی املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری پی پی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔
یا د رہے کہ ہوزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 بڑوں کی زرداری ہاؤس میں بیٹھک ہوئی، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مخلتف قانونی و آئینی آپشنز پر غور کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، مراد علی شاہ ملاقات میں موجود تھے،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایاز صادق، سعد رفیق ملاقات میں موجود تھے۔