تائیوان کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے،امریکہ، ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، چین کی تنبیہ

28  اکتوبر‬‮  2021

امریکا طویل عرصے سے تائیوان کو اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تائیوان کو اقوامِ متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے کوئی حق نہیں ہے، جبکہ تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔

چین کی طرف سے یہ بیان اس وقت آیا ہےجب امریکا کی جانب سے تائیوان کو اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیجنگ کو نشست دینے اور تائی پے کو باہر نکالنے کے 50 سال برس مکمل ہونے پر ایک بیان میں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نےکہا کہ انہیں افسوس ہے کہ تائیوان کو عالمی سطح پر تیزی سے خارج کیا جا رہا ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایسے میں جب عالمی برادری کو بے مثال اور متعدد پیچیدہ عالمی مسائل کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت  تمام اسٹیٹ ہولڈرز اقوام متحدہ کے نظام اور بین الاقوامی برادری میں تائیوان کی بامعنی شرکت کی حمایت میں ہمارا ساتھ دیں۔

یاد رہے کہ چین تائیوان کو ایک ایسا صوبہ سمجھتا ہے جس کے دوبارہ اتحاد کا انتظار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کے لیے طاقت کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔بیجنگ میں دفتر برائے امورِ تائیوان کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا اقوامِ متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ایک بین الاقوامی حکومتی تنظیم ہے جو خودمختار ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔

یاد رہے امریکا طویل عرصے سے تائیوان کو اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔دوسری جانب تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکا کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اسے بہت سراہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved